Jasarat News:
2026-07-24@03:13:16 GMT

بدین ، محتسب اعلیٰ کی کھلی کچہری ، شکایتوں کے انبار

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت ) محتسب اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی اور ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن کی جانب سے دربار ہال، ڈی سی آفس بدین میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ریونیو، تعلیم، آبپاشی، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ڈرینیج، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، محکمہ خزانہ، حیسکو، زکوٰۃ، نادرا، میونسپل کمیٹی بدین، میونسپل کمیٹی ماتلی اور ڈائریکٹر لینڈ سیٹلمنٹ سمیت مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ضلع بدین کے تمام علاقوں سے درخواست گزاروں نے کھلی کچہری میں شرکت کی موصول ہونے والی درخواستوں پر محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی اور ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں تاکہ درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا جائز مسئلہ ضرور حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے یہ کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سید علی ممتاز زیدی نے کہا کہ یہ کھلی کچہریاں صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر منعقد کی جا رہی ہیں اور ایسی کھلی کچہریاں وقتاً فوقتاً جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، محتسبِ اعلیٰ سندھ قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے اور شکایات کی بغیر کسی سفارش اور فیس کے فوری سماعت کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ اب سندھ کے کسی بھی صوبائی ادارے کے خلاف شکایت گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہے ریجنل ڈائریکٹر عبدالوہاب میمن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری افسران اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام کی سہولت کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں کھلی کچہری کے بعد محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی نے انڈس سول اسپتال بدین کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ کھلی کچھری میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عارف حسین میرانی، ڈی ایس پی غلام شبیر، محمود بھوت، اسسٹنٹ رجسٹرار محتسبِ اعلیٰ آفس بدین رضا محمد دل، عبدالستار میمن، ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید علی ممتاز زیدی کھلی کچہری سندھ کے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن