خدا کرے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے:صدر، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، اتحاد ،استقامت، تخلیقی صلاحیت سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سال نو کے موقع پر پیغام میں کہا کہ تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، 2025ء دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام
محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی، پاکستان کے شاہینوں نے فضائی حدود کا ناقابل تسخیر دفاع کیا، قوم افواج کے ساتھ ملکر ملک کے دفاع میں ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد حملوں میں مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی درست اور مثبت سمت کی عکاس ہے۔
بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔