WE News:
2026-07-24@01:03:07 GMT

آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی عبوری اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

آسٹریلیا نے مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی عبوری اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں انجری خدشات کے باوجود پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولنگ کے یہ دونوں اہم ستون اور مڈل آرڈر کے طاقتور بلے باز آئندہ ماہ سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ طور پر دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ: آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیٹ کمنز کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، حالیہ ایشز سیریز میں وہ صرف تیسرا ٹیسٹ کھیل سکے تھے، جبکہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر رہے۔

Allrounder Cooper Connolly has been included in Australia's squad for the T20 World Cup in India and Sri Lanka starting next month pic.

twitter.com/0bJm36tzzC

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 1, 2026

اسی طرح ٹِم ڈیوڈ بھی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، تاہم تینوں کھلاڑیوں کی بحالی اطمینان بخش قرار دی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ کی ریکوری درست سمت میں جا رہی ہے اور سلیکٹرز کو مکمل یقین ہے کہ یہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے میوزیم کو کیا عطیہ دیا؟

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک ابتدائی اسکواڈ ہے اوراگرسپورٹ پیریڈ کے دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو وہ کی جا سکتی ہے۔

مچل مارش کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ کیمرون گرین اور کوپر کونولی بھی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں، جو اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں شامل نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز کے لیے ایک الگ اسکواڈ کا اعلان بھی کرے گا۔

آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے کے لیے سری لنکا میں قیام کرے گی اور اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 11 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد 13 فروری کو زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اس کے بعد ٹیم کینڈی روانہ ہوگی جہاں 16 فروری کو میزبان سری لنکا اور 20 فروری کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ عبوری آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان مچل مارش کے علاوہ زیویئربارٹلیٹ، کوپرکونولی، پیٹ کمنز، ٹِم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس اورایڈم زمپا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا اسکواڈ انجری بلےباز بولنگ پاکستان پیٹ کمنز ٹم ڈیوڈ ٹی20 جوش ہیزل ووڈ سری لنکا مچل مارش ورلڈ کپ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اسکواڈ بلےباز بولنگ پاکستان پیٹ کمنز ٹم ڈیوڈ ٹی20 جوش ہیزل ووڈ سری لنکا مچل مارش ورلڈ کپ ورلڈ کپ کے لیے جوش ہیزل ووڈ ا سٹریلیا پیٹ کمنز سری لنکا فروری کو ٹ م ڈیوڈ کے خلاف

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان