ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ملک کے مختلف مقامات پر برفباری کے بعد عوام نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا جبکہ بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، ایبٹ آباد و گردونواح، میرپور شہر و گردونواح میں بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل خوب برسے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوتی رہی، سرگودھا شہر اور گردونواح میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، خیبرپختونخوا میں بھی موسم نے انگڑائی لی جہاں پشاور میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مردان شہر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور مالم جبہ میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری شروع ہوگئی، زیارت، چمن، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری ہوئی، اس کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے آج رات اور یکم جنوری کے دوران ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو میں مزید برفباری متوقع ہے۔ برفباری سے سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے، علاوہ ازیں پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی شدت میں کے مختلف میں بھی
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔