برمودا تکون کے نیچے کیا ہے؟ سائنس دانوں کی نئی دریافت نے دنیا کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برمودا تکون ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں دہائیوں سے پراسرار واقعات، جہازوں اور طیاروں کی گمشدگیوں کی کہانیاں گردش کرتی رہی ہیں۔
اس خطے کو عموماً مافوق الفطرت قوتوں سے جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم حالیہ سائنسی تحقیق نے اس پراسرار علاقے کو ایک نئے زاویے سے دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے برمودا جزیرے کے نیچے زمین کی گہرائی میں ایسا غیر معمولی ڈھانچہ دریافت کیا ہے، جس کی مثال دنیا کے کسی اور حصے میں نہیں ملتی۔
برمودا تکون شمالی بحرِ اوقیانوس میں فلوریڈا، برمودا اور پورٹو ریکو کے درمیان واقع ہے، جہاں ماضی میں پیش آنے والے غیر معمولی حادثات نے اسے ایک معما بنا دیا۔ اب اس علاقے پر کی جانے والی جدید سائنسی تحقیق نے یہ واضح کر دیا ہے کہ برمودا کی پراسراریت صرف کہانیوں تک محدود نہیں بلکہ اس کے نیچے زمین کی ساخت بھی حیران کن حد تک مختلف ہے۔
تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے برمودا جزیرے کے نیچے تقریباً 19.
کارنیگی انسٹیٹیوشن فار سائنس سے تعلق رکھنے والے سیسمولوجسٹ ولیم فریزر کے مطابق یہ دریافت ارضیات کے روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برمودا کے نیچے موجود یہ اضافی پرت کرسٹ اور مینٹل کے درمیان واقع ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ یہاں ٹیکٹونک سرگرمی یا زمینی ارتقا کا عمل دنیا کے دیگر حصوں سے مختلف رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منفرد ساخت نے برمودا تکون میں مقناطیسی اور قدرتی عوامل کو بھی متاثر کیا ہو سکتا ہے، جو ماضی میں پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کی ایک سائنسی وضاحت بن سکتے ہیں۔ اگرچہ سائنس دان اب بھی کسی مافوق الفطرت عنصر کی تصدیق نہیں کرتے، تاہم وہ اس بات پر متفق ہیں کہ برمودا تکون کا یہ علاقہ ارضیاتی اعتبار سے انتہائی منفرد ہے۔
اس نئی تحقیق نے برمودا تکون سے جڑی کہانیوں کو ایک نیا سائنسی پس منظر فراہم کر دیا ہے اور آنے والے برسوں میں مزید تحقیق کے دروازے کھول دیے ہیں، جو شاید اس خطے کے دیرینہ رازوں سے پردہ اٹھا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم