حافظ طاہر اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اسلامی اور خلیجی ممالک کے ساتھ روابط اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، جو عالم اسلام اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم ذمہ داری قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’یہ الائنس اللہ نے فطری طور پر بنایا‘، طاہر اشرفی کا ملا ملٹری الائنس کی بات کرنے والوں کو جواب
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اسلامی اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب عالم اسلام کو مختلف سیاسی، سفارتی اور مذہبی چیلنجز درپیش ہیں اور خلیجی خطے کی صورتحال بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل بھی بطور نمائندہ خصوصی مختلف سطحوں پر یہی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں اور اسلامی دنیا کے ساتھ رابطہ کاری، تعلقات کے فروغ اور باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ان کی ذمہ داریوں میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانا اور سفارتی و مذہبی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دینا شامل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام میں خود کو یا کسی کو قتل کرنا حرام ہے، طاہر اشرفی کا کم عمر بچی کو خود کش حملے کے لیے تیار کرنے پر ردعمل
وطن عزیز پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی حافظ طاہر اشرفی کا کردار نمایاں رہا ہے، جس کے باعث انہیں مذہبی رواداری اور اتحاد کے حوالے سے ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں، جبکہ وہ متعدد اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اسلامی اور عرب دنیا کی اہم شخصیات کے ساتھ ذاتی اور قریبی روابط ہیں، جنہیں پاکستان کے مفادات اور امت مسلمہ کے مشترکہ امور کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین المذاہب ہم آہنگی شہباز شریف طاہر اشرفی کوآرڈینیٹر وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین المذاہب ہم آہنگی شہباز شریف طاہر اشرفی کوا رڈینیٹر وزیراعظم حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بین المذاہب ہم آہنگی ہم آہنگی کے طاہر اشرفی کے ساتھ اور بین کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم