اسلام آباد ( طارق محمود سمیر)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی سازشوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے پلوامہ حملے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں، جن سے مودی کی سیاسی چالبازیوں اور فالس فلیگ آپریشنز کی حقیقت سامنے آئی ہے۔
سنتان پانڈے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ 2019 میں پلوامہ حملہ کسی غیر ملکی سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے رچائی گئی ایک سازش تھی۔ ان کے مطابق، بی جے پی نے عوام کی توجہ ہٹانے اور اپنے سیاسی مفادات کے لیے پلوامہ حملے کا ڈرامہ رچایا۔ ابھی تک بی جے پی یہ بتانے میں ناکام رہی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔
سنتان پانڈے نے مودی کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے کا روایتی طریقہ اپناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے، اور وہ اس کے لیے سیاسی سازشیں رچاتا ہے۔ بمبئی، پلوامہ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز مودی حکومت کی پرانی حکمت عملی بن چکے ہیں تاکہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کی راہ ہموار کی جا سکے۔
سنتان پانڈے نے مزید کہا کہ بھارتی عوام اب مودی کی ان چالبازیوں کو سمجھ چکے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کے لیے کی جانے والی سازشوں کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔ مودی حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو اب عوام کے سامنے بے نقاب کیا جا چکا ہے۔
مودی کی یہ سازشیں اور فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف بھارتی عوام کے لیے نقصان دہ ہیں، بلکہ اس سے پورے خطے کی امن و سلامتی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ سنتان پانڈے کا یہ انکشاف مودی کے سیاسی عزائم اور ان کی حکومت کے طریقہ کار کو واضح کرتا ہے، جس سے ان کے مظالم اور فاشسٹ حکمت عملی کی حقیقت سامنے آئی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سنتان پانڈے نے مودی کی کے لیے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار