بلوچ ٹریننگ وِنگ میں سولجرز کے اکیسویں بیج کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) — بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 جوانوں نے کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کی اور پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کی۔
بلوچ رجمنٹ سینٹر کے کمانڈنٹ نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ تربیتی کورس کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوانوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “بلوچ نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ فوج میں بھرتی ہو کر پاکستان کا دفاع کریں۔” انہوں نے مزید کہا، ٹریننگ کے دوران پیش آنے والے مختلف چیلنجز نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔” ایک جوان نے اپنی ٹریننگ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا، “آج میں نے چھ ماہ کی ٹریننگ مکمل کی، جس میں ہمیں جسمانی اور ذہنی تربیت دونوں سے گزارا گیا۔”
یہ پروگرام نہ صرف جوانوں کی محنت اور عزم کی علامت تھا بلکہ پاکستان کی فوجی تربیت کے معیار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاسنگ ا و ٹ نے والے
پڑھیں:
جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
فرانسیسی حکام کے مطابق امریکی مالیاتی شخصیت اور جنسی جرائم کے مقدمات میں نامزد جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے فرانسیسی ماڈلنگ اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے پیرس کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔
69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیر کی شب ان کے اپارٹمنٹ سے ملی، جبکہ حکام نے موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کا خفیہ سوسائیڈ نوٹ منظر عام پر، موت کا وقت ’خود چننے‘ پر اظہار اطمینان
سیاد کی وکیل مینیا عرب-ٹیگرین نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ذہنی دباؤ، عوامی بدنامی، طویل انتظار اور شدید اضطراب نے بھی ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے۔
Modeling scout Daniel Siad who introduced women to Jeffrey Epstein found dead in Paris pic.twitter.com/zMobl4buzz
— HatsOff (@HatsOffff) July 22, 2026
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر دل کا دورہ موت کی وجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز میں ڈینیئل سیاد کا نام تقریباً 2 ہزار مرتبہ سامنے آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ای میل میں سیاد نے مبینہ طور پر ایپسٹین کو لکھا تھا کہ وہ بارسلونا میں موجود ہیں اور ان کے پاس آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون موجود ہے جسے وہ بارسلونا یا پیرس میں ماڈلنگ کے شعبے میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین نے ذاتی معاملات کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا انکشاف
اس پر ایپسٹین نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’تصویر؟‘ لکھا تھا۔
اپریل 2009 کی ایک مبینہ ای میل میں سیاد نے براتسلاوا میں ماڈلز کی تلاش کے دوران ایک 17 سالہ سلوواک لڑکی کی تصاویر ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔
پیرس کی پروسیکیوٹر لور بیکو کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور فراڈ سے متعلق فروری میں شروع ہونے والی تحقیقات کے بعد اب تک کم از کم 24 خواتین ایسی سامنے آ چکی ہیں جنہوں نے ڈینیئل سیاد یا دیگر افراد کے خلاف مبینہ جرائم کے حوالے سے خود کو متاثرہ یا گواہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟
سیاد کی وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ تفتیش کاروں نے ان سے متعلق تحقیقات کیں، لیکن فوری گرفتاری کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔
’یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ ڈینیئل سیاد کے خلاف کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عدالتی کارروائی میں باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا۔‘
واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین 2019 میں وفاقی تحویل کے دوران مردہ پائے گئے تھے، جبکہ ان کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انسانی اسمگلنگ بارسلونا پوسٹ مارٹم جنسی جرائم جیفری ایپسٹین خودکشی ڈینیئل سیاد ماڈلنگ اسکاؤٹ