ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز کی واپسی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ میں تعینات نیشنل گارڈ کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد ان شہروں میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں ان شہروں میں جرائم دوبارہ بڑھے تو وفاقی فورسز کو ایک بار پھر تعینات کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں فورسز کی واپسی پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط شکل میں ہو سکتی ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر نے وفاقی فورسز کی تعیناتی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نیشنل گارڈ کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ گورنر کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس فیصلے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال جون میں ان شہروں میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ فیصلہ متعدد قانونی چیلنجز کا شکار رہا اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی جاتی رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔