اس سے قبل بھی خطے کے دیگر ممالک نے امریکی سفری پابندیوں کے جواب میں ایسے اقدامات کیے ہیں۔ 25 دسمبر کو نائیجر نے امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ جون میں چاڈ نے بھی امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد امریکی شہریوں کے لیے ویزا معطل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی افریقہ کے ممالک مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان ممالک کو سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیے جانے کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ نے منگل کی شب جاری الگ الگ بیانات میں کہا کہ یہ اقدام "باہمی ردِعمل" کے اصول کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 16 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ صدر ٹرمپ مالی، برکینا فاسو اور پانچ دیگر ممالک کو مکمل سفری پابندی کی فہرست میں شامل کر رہے ہیں، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ پابندی ان ممالک پر لگائی گئی ہے، جہاں اسکریننگ، جانچ پڑتال اور معلومات کے تبادلے کے نظام میں سنگین اور مسلسل خامیاں پائی جاتی ہیں، جو امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔

مالی کی حکومت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے قبل ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور امریکی مؤقف زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ برکینا فاسو نے بھی امریکی اقدام کو یکطرفہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطے کے دیگر ممالک نے امریکی سفری پابندیوں کے جواب میں ایسے اقدامات کیے ہیں۔ 25 دسمبر کو نائیجر نے امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ جون میں چاڈ نے بھی امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد امریکی شہریوں کے لیے ویزا معطل کر دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سفری پابندی کی فہرست میں امریکی شہریوں برکینا فاسو اعلان کیا نے امریکی کا اعلان

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل