اسرائیل کی طرف سے ابوعبیدہ سمیت حماس کے کئی مجاہدین کو شہید کر دینا بدترین درندگی ہے، شجاع الدین شیخ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ایک بیان میں تنظیم اسلامی کے امیر نے کہا کہ مسلم ممالک کا یہ دینی فریضہ ہے کہ اسرائیل، جو ایک ناجائز صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کرکے قائم کی گئی تھی، اس کو تقویت پہنچانے کے کسی معاہدہ یا ٹاسک فورس کا حصہ نہ بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی طرف سے ابو عبیدہ سمیت حماس کے کئی مجاہدین کو شہید کر دینا بدترین درندگی ہے، مسلم ممالک کسی ایسے منصوبے کا حصہ نہ بنیں جس سے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تقویت حاصل ہو۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کی مسلح ونگ کے ترجمان اور مجاہد ابوعبیدہ اور غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کو اسرائیل نے نسل کشی کی جنگ میں چند ماہ قبل شہیدکر دیا تھا، پھر یہ کہ القسام بریگیڈز نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ رفح بریگیڈ کے سربراہ محمد شابانہ اور دو دیگر رہنما حاکم العیسی اور رائدسعد بھی جنگ بندی معاہدہ کے باوجود اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے نہایت کٹھن مرحلے میں کتائبِ القسام کو سہارا دیا اور مسجدِ اقصی کی حرمت کے لیے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی، غزہ کے مسلمان مسلسل قربانیاں دے کر ارضِ فلسطین اور مسجدِ اقصی کی حفاظت کے لیے فرضِ کفایہ ادا کر رہے ہیں، جو دیگر مسلم ممالک کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
امیر تنظیم نے کہا کہ مسلم ممالک کا یہ دینی فریضہ ہے کہ اسرائیل، جو ایک ناجائز صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کرکے قائم کی گئی تھی، اس کو تقویت پہنچانے کے کسی معاہدہ یا ٹاسک فورس کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ فلوریڈا میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات جس میں مسلم ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حماس کو غیر مسلح کریں کسی صورت میں قابلِ قبول نہیں، مسلم ممالک آپس کے اختلافات کو ختم کرکے متحد ہوں، ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے توسیعی منصوبہ گریٹر اسرائیل کے راستے میں مضبوط دیوار بن جائیں، فلسطینی مسلمانوں کی عملی مدد کے لیے اقدامات کریں اور ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل جو درحقیقت مقبوضہ فلسطین ہے کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کریں، اِسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناجائز صہیونی ریاست مسلم ممالک کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔