انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے حوالے سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آسٹریا کے شہر ویانا میں قائم آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں کینسر کے خلاف جنگ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے ای اے پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔

آئی اے ای اے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کینسر کا مرض تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کی بدوت زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مقامی سطح پر اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نہ صرف ملک بھر میں 21 کینسر ہسپتال قائم کیے ہیں بلکہ کینسر کے ماہرین کی ایک پیشہ ورانہ ٹیم تیار کی ہے جو بلاشبہ قابل ستائش ہے۔

انھوں نے آزاد کشمیرمیں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، اونکولوجی اینڈ ریڈیوتھیرپی (کینور) کے قیام پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے کشمیر کے اس پہلے اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اکیسویں کینسر ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔

پاکستان میں اپنے دورے کی یادداشت دوہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کیلئے آئی اے ای اے کے تعاون کو مزید وسیع کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی تھی۔

انھوں نے نوری اسپتال اسلام آباد اور انمول کینسر ہسپتال لاہور کے دوروں کا خصوصی ذکر کیا جہاں تشخیص اور علاج کی سہولیات کا انھوں نے بذات خود مشاہدہ کیا تھا۔

انھوں نے اس امر پر اظہار مسرت کیا کہ انھیں نوری اسپتال میں پاکستان کے پبلک سیکٹر میں سائبر نائف کی پہلی سہولت کا باضابطہ افتتاح کرنے کا موقع ملا۔

انھوں نے نوری اسپتال اسلام آباد کی بطور آئی اے ای اے ریز آف ہوپ اینکر سنٹر پارٹنر شپ کو سراہا اور بتایا کہ آئی اے ای اے کے دنیا بھر میں قائم اینکر سنٹرز تربیت اور استعداد میں اضافے کے حوالے سے علاقائی مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔

انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ 2050 تک کینسر سے اموات میں 75 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں عالمی سطح پر ہم بہت کچھ کر رہے ہیں، تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن آئی اے ای اے انھوں نے

پڑھیں:

پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز‘ نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ  -B سے بڑھا کر B کر دی ہے، جبکہ ملک کا آؤٹ لک ’اسٹیبل‘ برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ گزشتہ 7 برسوں میں پاکستان کی بلند ترین خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی بنیادوں، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور بیرونی معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کو سراہا گیا

ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، محصولات میں اضافے، اصلاحاتی اقدامات اور محتاط معاشی پالیسیوں نے پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارے پر قابو پانے اور ساختی اصلاحات کے تسلسل نے ملکی معیشت کے خطرات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث پاکستان کی خودمختار کریڈٹ پروفائل مزید مضبوط ہوئی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن

ماہرین کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں ساکھ مزید مضبوط ہوگی، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہوں گے۔

اس پیش رفت سے مستقبل میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستانی خودمختار بانڈز میں سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، جبکہ نجکاری کے منصوبوں میں بھی بین الاقوامی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد مزید مستحکم

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بہتر کریڈٹ ریٹنگ پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں، قرض دہندگان اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے زیادہ مضبوط حیثیت فراہم کرے گی۔ اس کے نتیجے میں بین الاقوامی سرمایہ تک رسائی آسان ہونے اور مالیاتی اخراجات میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

ان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی اصلاحاتی پالیسیوں کو ملنے والی پذیرائی طویل المدتی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے امکانات کو بھی تقویت دیتی ہے۔

معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت

ریٹنگ میں اضافے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مالیاتی نظم و ضبط، محصولات میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو آئندہ بھی جاری رکھا گیا تو پاکستان کی عالمی مالیاتی درجہ بندی میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کسی بھی ملک کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت اور مالیاتی اعتبار سے اس کے خطرے کی سطح کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسیاں، جن میں ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز، موڈیز اور فچ ریٹنگز شامل ہیں، مختلف معاشی اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی ریٹنگ کا تعین کرتی ہیں۔

پاکستان کو گزشتہ چند برسوں کے دوران بلند مہنگائی، کم زرمبادلہ کے ذخائر، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا رہا۔ تاہم حالیہ عرصے میں معاشی اصلاحات، محصولات میں اضافے، مالیاتی خسارے پر قابو پانے کی کوششوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے۔

 ماہرین کے مطابق ‘B’ ریٹنگ اگرچہ سرمایہ کاری کے درجے سے اب بھی نیچے ہے، تاہم یہ پاکستان کی معاشی سمت میں بہتری اور عالمی اعتماد میں اضافے کا ایک اہم اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار