اسلام آباد (طارق محمود سمیر) — گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین نتائج کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر معاشی خوشحالی، مجموعی امید اور امن کی توقع کے شعبوں میں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی اوسط سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ سروے دنیا کے 60 ممالک میں کیا گیا، جس میں پاکستان کا مجموعی رجحان خاصا مثبت سامنے آیا ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد افراد آنے والے سال کے حوالے سے پُرامید ہیں، جس سے مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے۔ اقتصادی میدان میں 53 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ 2026 خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ یہ شرح بھارت کے 39 فیصد اور عالمی اوسط 24 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
امن کے حوالے سے بھی پاکستانی عوام میں واضح امید دیکھی گئی ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ دنیا میں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، جبکہ بھارت میں یہی شرح صرف 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن سے متعلق یہ امید 1994 کے بعد بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے، جو اس سے قبل 1990 کی دہائی کے اواخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھی گئی تھی۔
گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں — مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی اور امن کی توقع — میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی، جن میں سے دو پیمانوں میں اس نے بھارت پر سبقت حاصل کی۔
نتائج کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید نظر آتے ہیں۔ گلوبل اکنامک گیلپ سروے پاکستان کی معیشت اور عالمی امن کے بارے میں ایک مثبت تصویر پیش کرتا ہے، جو خطے اور دنیا کے کئی دیگر ممالک کے مقابلے میں حوصلہ افزا سمجھی جا رہی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیلپ سروے کے مطابق

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف