2025ء میں بھی لوٹ، بدعنوانی اور غلط حکمرانی عام لوگوں پر حاوی رہی، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کی کل دولت کا تقریباً 40 فیصد حصہ صرف 1 فیصد لوگوں کے پاس محدود ہوکر رہ گیا ہے، جسکی وجہ سے سماجی اور معاشی خلیج مزید گہری ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارت کی بی جے پی حکومت پر براہ راست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعہ حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی حکومت کے گیارہویں سال میں ملک کس سمت میں گیا ہے اور عام لوگوں کو کیا ملا۔ کانگریس صدر کے مطابق 2025ء کے رخصت ہوتے ہوئے بھی عوام کے سامنے روزگار، مہنگائی، جمہوری حقوق، ماحولیات اور سماجی تحفظ جیسے بنیادی سوالات جوں کے توں کھڑے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے منریگا کو تقریباً ختم کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کروڑوں غریبوں سے کام کرنے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر برقرار ہے اور پیپر لیک مافیا پر اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی۔
ملکارجن کھڑگے نے بغیر کسی مناسب تیاری اور بی ایل او کو تربیت دیے بغیر ایس آئی آر عمل نافذ کرنے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے ووٹ دینے کا حق متاثر ہوا اور بی جے پی کی ’ووٹ چوری‘ سامنے آئی۔ ساتھ ہی پوسٹ میں معاشی عدم مساوات کے متعلق بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔ 2025ء میں بھی لوٹ، بدعنوانی اور غلط حکمرانی عام لوگوں پر حاوی رہی، ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کی کل دولت کا تقریباً 40 فیصد حصہ صرف 1 فیصد لوگوں کے پاس محدود ہو کر رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے سماجی اور معاشی خلیج مزید گہری ہوئی ہے۔
کانگریس کے قومی صدر نے روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آر بی آئی کو 32 بلین ڈالر (تقریباً 2.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکارجن کھڑگے نے عام لوگوں انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔