پاکستان کی اقتصادی ترقی؛ صنعتی، زرعی اور دیگر اہم شعبوں میں شاندار پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔
پاکستانی معیشت اپنے سفر میں مثبت رخ اختیار کرچکی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت واضح بہتری و ترقی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ پاکستان کے زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں شاندار شرح نمو، ملکی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی معیشت میں نئی توانائی، مستحکم معیشت اور متوازن ترقی کے ساتھ اقتصادی استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال جی ڈی پی میں 3.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ میں 9.38 فیصد شاندار شرح نموریکارڈ ہوئی ہے جو گذشتہ سال کی محض 0.12 فیصد ترقی کے مقابلے میں معاشی عروج کی علامت ہے۔
زرعی شعبہ میں 2.89 فیصد شرح نمو جبکہ لائیو اسٹاک شعبہ میں 6.29 فیصد اضافہ ملکی معیشت کی مستحکم اور متوازن ترقی کی ضمانت ہے۔ زرعی شعبے میں نمایاں ترقی، پیداواری استحکام اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ بھی ملکی اقتصادی مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد ہے۔
مینوفیکچرنگ میں 5.78 فیصد اضافہ، آٹوموبائل اور ٹرانسپورٹ شعبے میں بالترتیب 84.6 فیصد اور 40.7 فیصد شاندار نمو ریکارڈ
مالی اور انشورنس شعبہ میں 10.36 فیصد نمو کے ساتھ گزشتہ سال کے منفی اثرات سے شاندار بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ تعمیراتی شعبہ ،تعلیم ،صحت ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور شعبہ جنگلات کے شرح نمو میں خاطر خواہ ترقی، معیشت کے مستحکم اور متوازن رجحان کا ثبوت ہے۔
پاکستان کی مستحکم معیشت اور متوازن شرح نمو پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہیں۔ پاکستان کے اہم شعبوں میں مسلسل مثبت کارکردگی کے ساتھ پاکستان اقتصادی استحکام، ترقی اور عالمی پذیرائی بھی حاصل کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور متوازن
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔