ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کامیابیاں، عمران خان سمیت اہم ملزمان کو سزائیں، 2025 میں 110 ملین روپے کی ریکوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کامیابیاں، عمران خان سمیت اہم ملزمان کو سزائیں، 2025 میں 110 ملین روپے کی ریکوری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے سال 2025 کے دوران بدعنوانی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور متعدد اہم سنگ میل عبور کیے۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف مجموعی طور پر 485 انکوائریوں کو منطقی انجام تک پہنچایا، جبکہ موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر 389 نئی انکوائریاں بھی رجسٹر کی گئیں۔ اسی دوران وفاقی محکموں سے متعلق ملزمان کے خلاف 122 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 67 مقدمات کو حتمی شکل دے کر چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 132 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ بدعنوانی سے متعلق رقوم کی مد میں 110.
بڑی سزائیں:
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی جانب سے درج مقدمات میں عدالتوں نے اہم فیصلے سناتے ہوئے سخت سزائیں عائد کیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران احمد نیازی اور بشریٰ عمران کو 17، 17 سال قید اور 16,425,650 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی (20 دسمبر 2025)۔
اسی طرح ایف آئی آر نمبر 46/2020 میں قمر زمان کو 27 سال قید اور 2 ملین روپے جرمانہ (16 اپریل 2025)، ایف آئی آر نمبر 45/2022 میں حامد جلیل کو 29 سال قید اور 20 ملین روپے جرمانہ، جبکہ ایف آئی آر نمبر 30/2024 میں نسیم مسیح کو 17 سال قید اور 100 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی (10 جولائی 2025)۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ACC اسلام آباد نے 2025 کے دوران مجموعی طور پر 20 مقدمات میں 64 ملزمان کو سزائیں دلوائیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی سال 2025 کی مجموعی کارکردگی کو شاندار قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور مؤثر حکمت عملی نمایاں طور پر سامنے آئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب؟ زیلنسکی نے اہم اشارہ دے دیا پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع وفاقی حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملین روپے ملزمان کو
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ