معاشی ترقی اور امن؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا۔

گوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا، پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے، نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے بارے میں عالمی اور علاقائی ہم منصبوں سے بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کامیابیاں، عمران خان سمیت اہم ملزمان کو سزائیں، 2025 میں 110 ملین روپے کی ریکوری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کامیابیاں، عمران خان سمیت اہم ملزمان کو سزائیں، 2025 میں 110 ملین روپے کی.

.. عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب؟ زیلنسکی نے اہم اشارہ دے دیا پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع وفاقی حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مطابق پاکستان کے حوالے سے پاکستان نے اور امن امن کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ