پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق یاسمین راشد نے اس سلسلے میں جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مکمل مشاورت کی ہے جس کے بعد آئندہ قانونی حکمت عملی طے کی گئی اور ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کو ہدایت دی ہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو فوری طور پر عدالت میں چیلنج کیا جائے، وکیل رانا مدثر عمر نے تصدیق کی ہے کہ یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق فیصلے کو بلا تاخیر عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ قانونی حق کا تحفظ کیا جا سکے۔رانا مدثر عمر نے بتایا کہ ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے باقاعدہ طور پر اپلائی کر دیا گیا ہے، جیسے ہی فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہو گی متعلقہ عدالت میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی تاکہ قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔یاسمین راشد کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے کیس میں حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور تکنیکی بنیادوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی گئی۔واضح رہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن کو ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر یاسمین راشد ٹریبونل کے فیصلے الیکشن ٹریبونل یاسمین راشد نے

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور