اسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کے افتتاح کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کے افتتاح کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے اہل پاکستان، کیرئیر کالج اور کیرئیر اکیڈمی کے اساتذہ، والدین اور طلباء ، نان ٹیچنگ سٹاف کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کا افتتاح کرے گا ۔
ان تین برانچز میں آئی سی سی چٹھہ بختاور کیمپس ، آئی سی سی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات کیمپس ، آئی سی سی جوڈیشل کالونی کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی شامل ہیں۔ نیت اور کارکردگی سے اسلام آباد کیرئیر کالجز اور کیرئیر اکیڈمیز ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔
یتیموں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں ۔ غریبوں اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کو وظائف دے رہے ہیں ۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے لئے روزگار کے دروازے کھول رہے ہیں ۔ ملک کے لئے سستی اور معیاری تعلیم دے کر محنتی ،ایماندار اور فعال افراد اور قیادت تیار کر کے ریاست کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ آزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی: خواجہ آصف نئے سال کا شاندار آغاز؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم معاشی ترقی اور امن؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کامیابیاں، عمران خان سمیت اہم ملزمان کو سزائیں، 2025 میں 110 ملین روپے کی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کیرئیر کالج
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔