اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے اور عدالت نے فریقین کو اپنے جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں، جبکہ دیگر متعلقہ فریقین کو بھی اپنا جواب پیش کرنا ہوگا۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 21 جنوری کے لیے مقرر کرتے ہوئے بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل سلمان اکرم راجہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔