ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت پر وینزویلا کا اظہارِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
وزیر خارجہ نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ سید عباس عراقچی درست کہتے ہیں کہ وینزویلا کے عوام، امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی غیرقانونی کارروائیوں کے مقابلے میں، اپنی حاکمیت اور اعلیٰ قومی مفادات کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں کاراکاس کی حمایت پر ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پینتو نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز وزیر خارجہ سید عباس عراقچی درست کہتے ہیں جب وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وینزویلا کے عوام، امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی غیرقانونی کارروائیوں کے مقابلے میں، اپنی حاکمیت اور اعلیٰ قومی مفادات کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر نکولس مادورو اور وینزویلا کے عوام کی جانب سے، ہم ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت، اور بین الاقوامی قانون، عوام کے حقِ ترقی اور مکمل خودمختاری کے دفاع کے لیے ان کے پختہ عزم پر دلی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم یکطرفہ جابرانہ اقدامات اور ان دھمکیوں کی مخالفت پر بھی ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کو کمزور کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وینزویلا کے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔