ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے، فلسطینی بچے کا جواب، جیکی چین آبدیدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:معروف ہالی وڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چین بھی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ڈھائی جانے والی تباہی پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے, سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غزہ کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو نے نہ صرف عام افراد بلکہ عالمی سطح پر معروف شخصیات کو بھی گہرے صدمے سے دوچار کر دیا، جن میں جیکی چین کا نام نمایاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو میں ایک فلسطینی بچے سے سوال کیا جاتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر کیا بننا چاہتا ہے، جس پر بچے کا سادہ مگر دل چیر دینے والا جواب تھا کہ ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے، اس ایک جملے نے دنیا بھر میں دیکھنے والوں کے دل ہلا دیے۔ جیکی چین نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو وہ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے اسے موجودہ دور کی سب سے تلخ حقیقت قرار دیا۔
جیکی چین کا کہنا تھا کہ غزہ میں روزانہ کی بمباری اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ زندہ رہنا اور عمر کے مختلف مراحل طے کرنا بھی ایک نعمت ہے، جو دنیا کے بہت سے بچوں کو میسر نہیں، وہ ان لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں جو بچپن سے بڑھاپے تک کا سفر طے کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، کیونکہ جنگ زدہ علاقوں میں یہ خواب بھی اکثر ادھورا رہ جاتا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین متاثر ہو رہے ہیں، رہائشی علاقوں پر بمباری، بنیادی سہولیات کی تباہی اور خوراک و ادویات کی شدید قلت نے انسانی المیے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں جو دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں، تاہم عملی اقدامات کی کمی پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔