تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی ہوں: ندا یاسر
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ندا یاسر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مارننگ شو کی کئی سالوں سے میزبانی کررہی ہیں، جہاں وہ مختلف مہمانوں کو اپنے پروگرام میں دعوت دیتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ تنقید کرنے والوں کو کیسے نظر انداز کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی بھی ہوں، تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔ندا یاسر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں اور اگر مجھے لگتا ہے یہ غیر ضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے اس سے سیکھتی ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ ندا یاسر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ڈیلیوری بوائے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہوں نے اس پرمعافی بھی مانگی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تنقید کرنے والوں ندا یاسر کہ میں
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :