data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مارب:یمن کے معروف قرآنی معلم اور جید عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآنِ مجید کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، جس کے بعد علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ مرحوم کے انتقال سے قبل کے آخری لمحات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی یمن کے صوبہ مارب میں واقع ایک مسجد میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف ہیں، وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت نہایت توجہ اور انہماک سے سن رہے تھے، اسی دوران اچانک ان کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور وہ کرسی سے نیچے گر پڑتے ہیں، مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں، چند ہی لمحوں بعد ان کے انتقال کی تصدیق ہو جاتی ہے۔

 

Sheikh Ali Al-San'ani passed away whilst he was teaching the #Quran in a mosque in Maarib, Yemen.

The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”

Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027

May Allah have grant us a good… pic.twitter.com/LQ2urYhbtc

— زاھىد ئەختەر – Zahid Akhtar (@ZahidDOAM) December 29, 2025

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مارب کے علاقے رُمیلَہ میں واقع نورہ مسجد میں پیش آیا، جہاں شیخ ڈاکٹر علی الثنانی حافظِ قرآن طلبہ کی نگرانی اور رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت اور سکون کے ساتھ درس دے رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا، جب یہ دل خراش واقعہ پیش آیا۔

مرحوم شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی کا شمار یمن کے ممتاز قرآنی اساتذہ اور علماء میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی قرآنِ مجید کی تعلیم، حفظ اور فہم کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ علمی میدان میں بھی ان کی خدمات نمایاں تھیں اور انہوں نے اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

شیخ ڈاکٹر علی الثنانی کے انتقال پر یمن سمیت دیگر اسلامی ممالک میں علماء، طلبہ اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور ان کے اس باوقار انتقال کو قرآن سے وابستگی کی ایک عظیم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی اور ان یمن کے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا