data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یونان میں نئے سال کی آمد پر ایک منفرد اور تاریخی تقریب نے شہریوں کو حیرت زدہ کر دیا، جہاں ایک دیوہیکل روایتی کیک واسيلوپیتا عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جسے منتظمین نے اب تک کا سب سے بڑا واسيلوپیتا قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ رنگا رنگ اور یادگار تقریب دارالحکومت ایتھنز کے مضافاتی شہر پیراستیری میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں شہریوں نے نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے بھرپور شرکت کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دیوہیکل کیک کا وزن تقریباً دس ٹن تھا اور لمبائی سو میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ کیک کی تیاری میں چھ اعشاریہ دو ٹن آٹا، چھ ہزار پانچ سو انڈے اور مختلف خوشبودار مصالحے استعمال کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شاندار منصوبے کی تکمیل کے لیے پیراستیری اور آس پاس کے علاقوں کی 35 مقامی بیکریوں نے مشترکہ طور پر محنت کی اور کیک کو متعدد حصوں میں تیار کر کے موقع پر جوڑ کر دیوہیکل شکل دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ تقریب شہر کے مرکزی میونسپل اسکوائر میں منعقد ہوئی، جہاں یہ روایت گزشتہ ایک دہائی سے ہر نئے سال کے موقع پر دہرائی جا رہی ہے۔ واسيلوپیتا یونان کی ایک قدیم ثقافتی روایت ہے، جس کے تحت نئے سال کے آغاز پر ایک خصوصی کیک کاٹا جاتا ہے۔

کیک میں خوش قسمتی کی علامت کے طور پر ایک سکہ یا چھوٹا تعویذ چھپایا جاتا ہے، اور جس شخص کے حصے میں یہ سکہ آتا ہے، اس کے لیے آنے والا سال خوش بختی، کامیابی اور برکتوں سے بھرپور ثابت ہوتا ہے۔

اس سال تیار کیے گئے دیوہیکل واسيلوپیتا کیک کو تقریباً ایک ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر شہریوں اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس عمل میں متعدد رضاکاروں نے حصہ لیا، جس سے تقریب کا اجتماعی، دوستانہ اور سماجی پہلو مزید اجاگر ہوا۔ بچے، بزرگ اور خاندان کے افراد طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر کیک حاصل کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتیں رہیں۔

ایتھنز بیکرز گلڈ کے صدر پیناگیوٹِس ساچینیڈس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیک نہ صرف اپنے حجم کے اعتبار سے غیر معمولی ہے بلکہ مقامی بیکرز کے باہمی تعاون، یکجہتی اور انتھک محنت کی بہترین مثال بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور مقامی بیکریوں کے سماجی کردار کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

منتظمین کے مطابق واسيلوپیتا کی یہ روایت یونانی معاشرے میں اتحاد، خوشحالی اور امید کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر ایسی تقریبات لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی محبت کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشیوں کو بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے صحت، یکجہتی، امن اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں، جبکہ جشن کا خوشگوار ماحول دیر تک قائم رہا۔ یہ تقریب نہ صرف یونانی ثقافت کی خوبصورت عکاس تھی بلکہ نئے سال کے آغاز پر عالمی سطح پر خوشیوں، روایات اور انسانی ربط کا ایک شاندار پیغام بھی ثابت ہوئی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نئے سال کے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری