پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
روس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ڈرون کو برف سے ڈھکے جنگلاتی علاقے میں پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مرحلہ وار اور مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
روسی حکام کے مطابق حملے کے باوجود صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں واقع صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔
???????????????? – RUSSIA | UKRAINE
???? The Russian Ministry of Defense has released a video it claims shows the debris of a Ukrainian drone intercepted while heading toward the residence of Vladimir Putin in Valdai.
???? However, nighttime conditions and weather limitations make it… pic.twitter.com/PIW2aicE11 — NEXUSx (@Nexus_osintx) December 31, 2025
سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین کا یہ اقدام ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ دوسری جانب یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے روسی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیوٹن کی رہائش گاہ پر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔