اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے، جن کی قربانیوں اور خدمات نے ملک کو سربلند کیا، سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی اور وہ اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 2025ء کے اختتام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سال 2025ء پاکستان کے لئے عسکری، سفارتی، معاشی اور ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال ثابت ہوا، گزشتہ سال سال کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے، جنہیں دنیا کے ذرائع ابلاغ نے بھی پاکستان کی کامیابیوں کا محور قرار دیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سال 2025ء میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز نگاہ بنا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے اختتام پر نوجوان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر قوم کو جو تحفہ دیا ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے، جن کی قربانیوں اور خدمات نے ملک کو سربلند کیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے 2026ء کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی اور وہ اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 کے اختتام پر وہ کراچی سمیت سندھ کی عوام کے شکر گذار ہیں، جنہوں نے گورنر ہاؤس کے ہر پروگرام میں شرکت کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ 2026ء میں اس سے بھی بڑے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، جن میں عوامی خدمت اور ویلفیئر کے بہترین انتظامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2026ء میں بھی گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ ٹیسوری نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار