Nawaiwaqt:
2026-06-02@22:05:40 GMT

سازشی عناصر 2026ء میں منطقی انجام تک پہنچیں گے، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

سازشی عناصر 2026ء میں منطقی انجام تک پہنچیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 2026ء میں سازشی عناصر اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے۔ گورنر ہاؤس میں سالِ نو کے موقع پر آتش بازی کے دلکش مظاہرے نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا، اس موقع پر موجود ہزاروں شہریوں نے اس شاندار جشن کو دیکھ کر خوشی اور مسرت کا بھرپور اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 2025ء پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا، 2025ء پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025ء میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز نگاہ بنا رہا، سال کے آخر میں ینگ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر خوشیاں دوبالا کیں، پاکستان نے انڈیا کو ہرا کر 2025ء میں قوم کو جو تحفہ دیا ہے اسے قوم ساری زندگی یاد رکھے گی، پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے، 2026ء کیلئے دعا گو ہوں کہ سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025ء کے اختتام پر میں کراچی سمیت پورے سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گورنر ہاؤس کے ہر چھوٹے بڑے پروگرام میں شرکت کرکے میرا حوصلہ بڑھایا، 2026ء میں ہم اس سے بھی بڑے پرگرامز کریں گے جس میں عوامی خدمت اور ویلفیئر کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی