سال 2025  کے دوران مختلف وجوہات پر لاہور میں 116 افراد نے خودکشی کی۔

 رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 83 مرد اور 33 خواتین شامل ہیں۔ خود کشی کرنے والے زیادہ تر مردوں نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کی۔

خواتین نے محبت سے ناکامی اور گھر یلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے خود کشی کی۔ ماہ جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے، 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی۔

فروری کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مارچ کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 4 مرد اور 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپریل کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئیں۔ مئی کے دوران خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 13 مردوں اور 4 خواتین شامل ہیں۔

ماہ جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 3 مرد اور 5 خواتین نے اپنی جان گنوائی۔ اسی طرح جولائی کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 4 خواتین، 7 مرد جان سے گئے۔

اگست کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے 9 مرد اور 3 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہ ستمبر کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 5 مرد ایک خاتون جان سے گئیں۔

ماہ اکتوبر کے دوران خودکشی کے 8 واقعات پیش آئے جن میں 7 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔  ماہ نومبر میں 7 افراد نے خودکشی کی جن میں 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ ماہ دسمبر کے دوران 7 افراد نے خودکشی کی جن میں 5 مرد اور 2 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واقعات رپورٹ ہوئے جس میں کے دوران خودکشی کے خواتین نے شامل ہیں مرد اور

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • دہلی:سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟