وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کر لیا۔ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا، جس پر وزیر داخلہ نے 10 روز میں اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کر لیا۔اس کے علاوہ نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے، اسلام آباد میں جدید طرز پر سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے اور کشمیر چوک پر ٹریفک کی روانی کے لیے 'اسمارٹ انڈر پاس' کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے، سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈ کوارٹر کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں محسن نقوی نے 10 روز میں اسمارٹ انڈر پاس کا حتمی ڈائزین اور اسلام آباد میں عرصہ دراز سے خالی کمرشل پلاٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، واگزار کرائی گئی اراضی کا مفاد عامہ کے لیے بہترین استعمال کیا جائے گا۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری، رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرز کیلئے اراضی مختص کرنے کیلئے بھی مختلف تجاویز کا جائز لیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں وزیر داخلہ کا حتمی کے لیے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات