نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور رینچ نکل آئے، ڈاکٹرز حیران
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
بھارتی ریاست جے پور کے ایک اسپتال میں سرجری کے دوران ایک نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور 2 لوہے کے پانے (رینچ) برآمد کیے گئے، جسے طبی تاریخ کے غیر معمولی واقعات میں شمار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ نوجوان کو پانچ روز سے شدید پیٹ درد کی شکایت تھی، جس کے باعث اہلِ خانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے آئے۔ مریض کی حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے مختلف طبی معائنے اور سونوگرافی کروائی، جس کے نتائج نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹس سے معلوم ہوا کہ نوجوان کے معدے میں کئی سخت اور نوکیلی اشیا موجود ہیں۔
اسپتال کے سینئر سرجن کے مطابق یہ اشیا معدے کی اندرونی دیوار تک پہنچ چکی تھیں اور کسی بھی وقت جان لیوا پیچیدگی کا باعث بن سکتی تھیں۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے بغیر وقت ضائع کیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔
یہ پیچیدہ سرجری دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، جس کے دوران ڈاکٹروں نے احتیاط سے نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور 2 لوہے کے پانے نکالے۔ سرجنز کے مطابق اگر مزید تاخیر ہوتی تو صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی مسائل کا شکار ہے اور وہ غیر معمولی طور پر ایسی اشیا نگل لیتا تھا جو کھانے کے قابل نہیں ہوتیں۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے اور اسے مزید علاج اور نفسیاتی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کے معدے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔