پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔
سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد، استقامات، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خدا کرے نئے سال کا ہر دن خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے۔
کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
کشمیر کا فیصلہ نہ اسلام آباد کرسکتا ہے، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کرسکتا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد… pic.twitter.com/D7Vo1uPXKm