پولیس کے مطابق واقعہ سبزل روڈ، جبکہ دوسرا واقعہ مسلم اتحاد کالونی میں پیش آیا۔ جن میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک مہینے میں شہر کے متعدد علاقوں میں گیس لیکج دھماکوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آج بھی شہر کے دو مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ سبزل روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں بھی گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ پیش آیا، جس میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو بھی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو گیس کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گیس لیکج زخمی ہو

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار