ناشپا بلاک، تیل و گیس کےمیگا ذخائر کی دریافت، وزیراعظم کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کے روڈمیپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے علاقے میں واقع ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں، ان ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔
وزیراعظم نے اس اہم کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ گھر یلو صارفین کو پچھلے سال کی نسبت بہتر پریشر کے ساتھ گیس مہیا کی جا رہی ہے، آر ایل این جی کے کنکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے،350،000 کنکشنزکا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیوا گیس فیلڈ اور بٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائیپ لائنز کو کمیشن کیا جا چکا ہے، ملک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدکی مد میں خرچ ہونے والا زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
شہباز شریف نے تیل و گیس سپلائی چین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو گی،قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ