ولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

والدین نے بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق کی تو بچے کو فوری وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا۔

والدین نے کہا کہ گزشتہ روز بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کی حالت خراب تھی۔

بچے کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹرز نے میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی۔

والدین نے جب بچہ وصول کیا تو اس کی سانس چل رہی تھی۔ آکسیجن ماسک لگے بچے کو سانس لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے، معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں جو بھی ذمے دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟