نیا سال نئی امنگیں، زندگی میں خوشی و سکون بڑھانے کے 9 طریقے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
نئے سال کا آغاز اکثر لوگوں کے لیے نئی شروعات کی علامت ہوتا ہے اور پچھلے 12 ماہ کی پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کی خواہش جنم لیتی ہے مگر عملی طور پر اپنی سوچ اور عادات بدلنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنی خوشیوں کو سائبر مجرموں کا نشانہ بننے سے بچائیں‘، نئے سال کی آمد سے قبل عوام کے لیے اہم ہدایات جاری
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق خوش آئند بات یہ ہے کہ سائنسی تحقیق نے ذہنی سکون اور خوشی بڑھانے کے کئی مؤثر طریقے سامنے رکھے ہیں۔
مزید پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق درج ذیل کچھ عادات اپنا کر سال نو کے دوران میں اپنی ذہنی و جذباتی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
پرفیکشن کو عموماً ایک اچھی خوبی سمجھا جاتا ہے مگر ماہرین کے مطابق حد سے زیادہ پرفیکشن ذہنی دباؤ، بے چینی اور اداسی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسے لوگ خود سے غیر حقیقی توقعات رکھتے ہیں اور معمولی غلطیوں پر بھی خود کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خود پر مہربانی اور ہمدردی کرنا ذہنی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ غلطی ہونے پر خود کو معاف کرنا اور نامکمل ہونے کو قبول کرنا انسانیت کی علامت ہے۔
اچھی دوستی نہ صرف خوشی بڑھاتی ہے بلکہ جسمانی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مضبوط سماجی تعلقات دل کی بیماریوں کے خطرات کم کر سکتے ہیں اور زندگی کو طویل بنا سکتے ہیں۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دوسروں کی خوشیوں میں دل سے شریک ہوں، ان کی کامیابیوں پر بات کریں اور خوشی کا اظہار کریں۔ ان باتوں سے تعلقات مزید بہتر ہوتے ہیں۔
سماجی مشغلے اپنائیںنیا مشغلہ شروع کرنے کے لیے عمر کوئی رکاوٹ نہیں۔ مصوری، موسیقی یا کسی ٹیم اسپورٹس میں حصہ لینا نہ صرف ذہنی دباؤ کم کرتا ہے بلکہ نئے لوگوں سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: خوش رہنے والے لوگوں میں ایشیا کے باشندے سرفہرست، خوشی کا راز کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق مشترکہ سرگرمیاں انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں اور تنہائی کے احساس کو کم کرتی ہیں۔
غصے کو مثبت انداز میں استعمال کریںغصہ ایک فطری جذبہ ہے مگر اس کا غلط اظہار نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر غصے کی توانائی کو درست سمت میں استعمال کیا جائے مثلاً ورزش یا تخلیقی کام وغیرہ تو یہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جذبات کو دبانے کے بجائے انہیں قابو میں رکھ کر مثبت انداز میں نکالنا بہتر ہے۔
اپنی نعمتوں کو یاد رکھیںروزانہ چند لمحے نکال کر ان چیزوں کی فہرست بنانا جن پر آپ شکر گزار ہیں ذہنی سکون میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔
مطالعات کے مطابق روز 3 اچھی باتیں لکھنے سے خوشی میں اضافہ اور منفی احساسات میں کمی آتی ہے۔ یہ عادت دنیا کے مختلف معاشروں میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
فون کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کریںماہرین خبردار کرتے ہیں کہ موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال توجہ، نیند اور ذہنی صحت پر اثر ڈال سکتا ہے مگر درست استعمال فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے لہٰذا نوٹس لینے، یاددہانی اور غیر ضروری نوٹیفکیشن محدود کرنے سے ذہنی دباؤ کم کیا جا سکتا ہے۔
بعض ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کبھی کبھار فون کو دوسرے کمرے میں رکھ کر بھی آزمایا جائے۔
سردیوں کو قبول کریںسردیوں میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے سے موڈ متاثر ہو سکتا ہے۔ تاہم تحقیق کے مطابق اگر سردیوں کے مثبت پہلوؤں جیسے قدرتی خوبصورتی اور گھر میں اپنوں کے ساتھ وقت گزارنے پر توجہ دی جائے تو اداسی کم ہو سکتی ہے۔
گانا گائیں، دل خوش کریںسائنس دانوں کے مطابق گانا گانا ذہنی، جسمانی اور سماجی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
گانے سے سانس کی رفتار بہتر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کے ہارمونز متحرک ہوتے ہیں۔ اجتماعی طور پر گانا گانے کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔
قلیل نیند (نیپ) کے لیے وقت نکالیںدوپہر کے وقت مختصر نیند دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق 10 سے 20 منٹ کی نیپ توجہ اور یادداشت میں فوری بہتری لا سکتی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کا دورانیہ محدود رکھا جائے تاکہ سستی اور بوجھل پن سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو سرکاری رہائشگاہ منتقل ہونگے، غم و خوشی کا ملا جلا اظہار
ماہرین کے مطابق یہ سادہ مگر سائنسی طور پر ثابت شدہ عادات اپنا کر سنہ 2026 میں ذہنی سکون، خوشی اور مجموعی صحت میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خوشی خوشی و سکون کا طریقہ خوشی و سکون کا نسخہ سکون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خوشی و سکون کا طریقہ خوشی و سکون کا نسخہ سکون ماہرین کے مطابق ہو سکتا ہے سکتی ہے کے لیے ہے مگر
پڑھیں:
قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
سائنس دانوں نے پہلی بار قاتل وہیل (اورکا) کے ایک ایسے غیرمعمولی رویے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ مردہ سن فش کو زور دار ٹکر مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محققین بتاتے ہیں کہ یہ عمل یا تو خوراک کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اورکا محض تفریح کے لیے ایسا کرتی ہوں۔
امریکی غیر سرکاری تنظیم ’بینیتھ دی ویوز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اورکا وہیل سن فش کی دم کو پکڑے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوری طاقت کے ساتھ اس پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلی کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں۔
محقق کیتھرین آئرس کے مطابق یہ سن فش پہلے ہی مردہ تھی اس لیے یہ شکار کرنے کا عمل نہیں تھا۔
Killer whales: orcas blow fish to bits, study finds.
Video from US-based NGO Beneath The Waves shows an orca holding the tail of a sunfish, while another whale charges with full force into the already dead fish, which explodes into pieces – possibly an attempt to turn the fish… pic.twitter.com/ZK4ZUnSzMH
— AFP News Agency (@AFP) July 23, 2026
انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے اورکا وہیل مچھلی کو کھانے میں آسانی کے لیے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رہی ہوں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صرف کھیل رہی ہوں، کیونکہ اورکا وہیل اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں۔
کیتھرین آئرس نے کہا کہ اورکا اکثر اپنے شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اپنے گروہ کے دیگر ارکان خصوصاً بچوں اور کم عمر وہیلوں کے ساتھ بھی بانٹتی ہیں۔
یہ غیرمعمولی مناظر سال 2024 اور سال 2025 کے دوران خلیج کیلیفورنیا میں دو مختلف مواقع پر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیلات سائنسی جریدے فرنٹیئرز اِن ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: جرمنی میں ساحل پر پھنسے ہمپ بیک وہیل کو بچانے کی دوڑ، ریسکیو آپریشن جاری
تنظیم اوشن کیئر کے ڈائریکٹر برائے سائنس مارک پیٹر سیمنڈز نے اس رویے کو انسانوں کی اجتماعی دعوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ کھانے کے دوران سماجی روابط بھی قائم رکھتے ہیں اسی طرح اورکا وہیلوں میں بھی خوراک بانٹنے کا عمل سماجی تعلقات کا حصہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاید یہ اسی طرح ہو جیسے کسی رسمی دعوت میں میزبان گوشت کاٹ کر دوسروں میں تقسیم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اورکا وہیل دنیا کے ذہین ترین سمندری شکاریوں میں شمار ہوتی ہیں اور شکار کے لیے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی انہیں برف کے بڑے ٹکڑوں پر موجود سیل مچھلیوں کو گرانے کے لیے اجتماعی طور پر لہریں پیدا کرتے دیکھا جا چکا ہے تاکہ انہیں آسانی سے شکار کیا جا سکے۔
تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آ چکا ہے کہ بعض اورکا وہیل مردہ سالمن مچھلیوں کو اپنے سروں پر رکھتی ہیں تاہم اس عجیب رویے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا
گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سیلش سی میں رہنے والی شدید خطرے سے دوچار اورکا وہیلوں کو سمندری گھاس کے ٹکڑے توڑ کر ایک دوسرے کی صفائی اور جسم رگڑنے کے لیے بطور آلے استعمال کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔
ویسٹرن آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ریبی کا ویلارڈ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں نے کہا کہ یہ مشاہدہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اورکا وہیل انتہائی ذہین مخلوق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس طرح کی تحقیقات لوگوں میں ان طاقتور سمندری شکاریوں کے لیے مزید احترام پیدا کریں گی۔
تحقیق کے مطابق سن فش دنیا کی سب سے بڑی ہڈی والی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے جس کا وزن 2 ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا چپٹا جسم اور منفرد ساخت اسے دیگر مچھلیوں سے ممتاز بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں وہیل اور ڈولفن کی 27 اقسام کی موجودگی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بحری امور
ماہرین نے واضح کیا کہ سن فش عام طور پر اس طرح ٹکڑوں میں نہیں بکھرتی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اورکا وہیل کی ٹکر غیرمعمولی طور پر طاقتور تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورکا وہیل دلچسپ تحقیق سن فش قاتل وہیل کلر وہیل وہیل پر تحقیق وہیل کی سن فش کو ٹکر