طلال چوہدری : فائل فوٹو 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، اس سے پہلے بھارت نے جتنے بھی مصافحے کیے ہیں وہ سب منافقت والے تھے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ وہی بھارت ہے جو کھیلوں کے میدان میں بھی ہم سے ہاتھ نہیں ملاتا تھا، بھارت دنیا کو کہتا تھا کہ ہم ان کے ساتھ اس لیے نہیں بیٹھتے کہ یہ ہمارے ہم پلہ نہیں، مئی کی جنگ نے دنیا میں ہر چیز بدل دی ہے، اس وقت الحمداللّٰہ پوری دنیا میں پاکستان کا بھارت سے زیادہ وزن ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر نہ صرف جنگ ہارا بلکہ اس کے بیانیہ کو بھی شکست ہوئی، پہلگام کی بات کریں پلوامہ کی بات کریں یہ سب بی جے پی کی سازش تھی۔

طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا

وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان جو زبان استعمال ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، جو خیبر پختونخوا کے وزیر نے باتیں کی ہیں اس کے بعد ہمارے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خاتون ہونے کے باوجود اس کو جواب دے رہی ہے، ایسے لوگوں کو جواب نہ دیا جائے تو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ غنڈا گردی چل گئی ہے۔

جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کہیں گم نہیں ہیں آپ کو ہماری شکلوں میں کیا نظر آتا ہے، ہم سب نواز شریف ہیں، اس وقت نواز شریف کی ہی حکومت ہے، اس وقت تمام گائیڈ لائن نواز شریف کی ہے اور ہماری توجہ صرف کام پر ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف اور سی ڈی ایف کی جو پارٹنرشپ ہے وہ رزلٹ دے رہی ہے، اسی پارٹنرشپ نے دشمن ملک بھارت سے جنگ جیتی ہے اور معیشت بہتر کی، اسی پارٹنرشپ نے سفارتکاری کو عروج پر پہنچایا ہے، اللّٰہ کرے یہ جوڑی اسی طرح وکٹ پر کھڑی رہے اور پاکستان کیلئے رنز بنتے رہیں،  مجھے دور دور تک ایسا کوئی بولر نہیں لگتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کی یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، ہماری انا سے پاکستان کے مسائل اور پاکستان کا مفاد بڑا ہے، جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے کوشش کی کہ سب کو آن بورڈ کیا جائے، افسوس یہ کہنا پڑتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مشن کچھ اور ہے، بانی پی ٹی آئی ایسی میز پر نہیں بیٹھنا چاہتے جس پر پاکستان کے مسائل کی بات ہو، بانی پی ٹی آئی جو چاہتے ہیں وہ کبھی نہیں ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں بنگلادیش، نیپال ہے، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم مسائل پر پی ٹی آئی سے ہمیشہ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بات چیت کوئی مخصوص شخصیت یا مخصوص کیسز سے متعلق نہیں ہوگی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبران کی ملاقات نہ ہونا جیل حکام کا فیصلہ ہے، اگر آپ تھریٹ کریں، امن و امان کی صورتحال خراب کریں تو انتظامیہ یہ ساری چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی وزیر مملکت نواز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا