16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اور16 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔
اعلامیے میں کہاگیا کہ انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے لیکن گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ کے 26، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25-2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ہیں لہٰذا 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن گوشوارے جمع اسمبلی کے کی رکنیت
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔