Al Qamar Online:
2026-07-24@03:10:25 GMT

بی جے پی رہنما نے شاہ رخ خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

بھارتیہ جنتا پارٹی کے متنازع اور انتہا پسند رہنما سنگیت سوم نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دے دیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شاہ رخ خان کی ملکیت آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

اُتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن سنگیت سوم نے میرٹھ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے بنگلادیشی کھلاڑی کو خرید کر ملک سے غداری کی ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایک طرف بنگلادیش میں ہندوؤں پر تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور دوسری جانب بھارتی لیگ میں وہاں کے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دے کر خریدا جارہا ہے۔

سنگیت سوم نے الزام لگایا کہ شاہ رخ خان نے مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران تقریباً 9 کروڑ روپے میں خریدا، جو ان کے بقول ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ ایسے لوگوں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے جو ملک کے جذبات کے خلاف فیصلے کریں۔

بی جے پی رہنما نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو مقام اور دولت حاصل کی ہے وہ اسی ملک کی بدولت ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جنہیں وہ ملک سے غداری کے مترادف قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق دولت کمائی جا رہی ہے بھارت سے، مگر فائدہ ایسے لوگوں کو دیا جا رہا ہے جن پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سنگیت سوم نے مزید سخت بیان دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر مستفیض الرحمٰن جیسے کھلاڑی، جنہیں 16 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں 9.

2 کروڑ روپے میں خریدا گیا، بھارت آئے تو وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں اس معاملے کو کھیل، سیاست اور انتہاپسندی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سنگیت سوم نے شاہ رخ خان

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار