کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھا جائے: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے، کیونکہ امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی نرمی یا وقفہ ناقابلِ قبول ہے۔
یہ بات انہوں نے نئے تعینات آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں وزیرِ اعلیٰ نے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر آئی جی سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ پولیس کا عوام دوست تشخص بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے مؤثر اصلاحات اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے سیف سٹی منصوبے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت سندھ پولیس کی بہتری، استعداد کار میں اضافے اور وسائل کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا خاتمہ ریاستی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے بھی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں جرائم کے سدباب، اسٹریٹ کرائمز اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مربوط اقدامات، بہتر انٹیلی جنس اور مؤثر پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جرائم پیشہ کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم