پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں، بی جے پی کی سازش تھی: سناتن پانڈے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی رہنما سناتن پانڈے نے کہا ہے کہ 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے کہا ہے کہ جھوٹ چھپانے کے لیے پلوامہ کی سازش کا ڈھونگ رچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج تک نہ بتا سکی کہ حملے میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا، بغیر تحقیقات اور ثبوت پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔