مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والا ہولناک حملہ ایک بار پھر بھارتی سیاست میں بحث کا مرکز بن گیا ہے، جہاں مودی حکومت پر اس واقعے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کے الزامات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بھارتی رہنما سنتان پانڈے کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ انکشافات نے پلوامہ حملے کے پس منظر پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جنہیں ماضی میں مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتان پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملہ کسی بیرونی سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اسے اندرونی طور پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک منظم منصوبے کے تحت انجام دیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے عوامی جذبات کو بھڑکانے اور اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس واقعے کو بطور فالس فلیگ آپریشن استعمال کیا۔

سنتان پانڈے نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آج تک یہ واضح نہیں کیا جا سکا کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا جب کہ بغیر کسی شفاف تحقیقات کے فوری طور پر پاکستان پر الزامات عائد کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ریاست میں ایسے سنگین واقعات کے بعد غیر جانبدار تحقیقات ناگزیر ہوتی ہیں، مگر پلوامہ معاملے میں یہ اصول یکسر نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا طرزِ عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی جیسے حساس واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ سنتان پانڈے کے مطابق بمبئی حملے، پلوامہ واقعہ، سمجھوتا ایکسپریس اور پہلگام جیسے واقعات کو بنیاد بنا کر عوامی جذبات کو بار بار استعمال کیا گیا تاکہ اقتدار کو مضبوط کیا جا سکے۔

بھارتی رہنما کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت اور شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی مودی حکومت کا مستقل وتیرا بن چکا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھی اور خود بھارت کے اندر بھی سوالات جنم لیتے رہے۔ بھارتی عوام اب آہستہ آہستہ ان ہتھکنڈوں کو پہچاننے لگی ہے اور حکومت سے جواب طلبی کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سامنے آنے والے یہ انکشافات نہ صرف مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ بھارت میں جمہوری اقدار اور شفافیت پر بھی ایک سنجیدہ بحث کو جنم دے رہے ہیں، جس کے اثرات آنے والے وقت میں بھارتی سیاست پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سنتان پانڈے مودی حکومت کے لیے

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران