اسلام ٹائمز: حزبُ اللہ اور حزبُ الشیطان، رسول خداؐ فرماتے ہیں: علیؑ کے ماننے والے حزبُ اللہ ہیں اور علیؑ کے دشمن حزبُ الشیطان۔ یہ صرف تاریخ نہیں، یہ آج بھی حق و باطل کا معیار ہے۔ علیؑ۔۔۔۔ اللہ کی حجت۔ امام رضاؑ رسول خداؐ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: یاعلی! تو اللہ کی حجت ہے، تو صراطِ مستقیم ہے، تو اللہ تک پہنچنے کا دروازہ ہے۔ علیؑ: امام المسلمین ہیں، امیرالمؤمنین ہیں، فاروقِ اعظم ہیں، صدیقِ اکبر ہیں۔ تحریر: محمد حسین بھشتی

امام رضاؑ کی علمی و روحانی شان
امام رضا علیہ السلام فقط ایک امام نہیں تھے، بلکہ وہ:
علمِ نبوی کے وارث
امامت کے ترجمان
اور ولایتِ علوی کے سب سے روشن مبلغ تھے
آپ کی احادیث کا ایک بڑا حصہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے منقول ہے اور یہ احادیث عام روایات نہیں بلکہ سلسلۂ معصومین کے ذریعے رسول خداؐ تک پہنچتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ امام رضاؑ کی گفتگو دلیل بھی ہے، حجت بھی اور ایمان کی رہنمائی بھی۔

مأمون کا سوال۔۔۔۔۔ ایک فیصلہ کن جواب
تاریخ بتاتی ہے کہ ایک دن عباسی خلیفہ مأمون نے امام رضاؑ سے سوال کیا:
امیرالمؤمنین علیؑ کی سب سے بڑی فضیلت کون سی ہے، جو خود قرآن سے ثابت ہو؟
یہ معمولی سوال نہ تھا۔
یہ سوال دراصل امامت کے حق میں قرآنی دلیل کا مطالبہ تھا۔
امام رضاؑ نے بغیر توقف فرمایا:
آیتِ مباہلہ

آیتِ مباہلہ۔۔۔۔ علیؑ قرآن کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ سورۂ آل عمران آیت 61 میں فرماتا ہے:
«فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ، وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ، وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ…»
اے اہلِ ایمان! سوچنے کی بات یہ ہے:
ابنائنا میں کون آئے؟ → حسنؑ و حسینؑ
نسائنا میں کون آئے؟ → فاطمہؑ
اور انفسنا میں کون آئے؟
امام رضاؑ فرماتے ہیں:
انفسنا سے مراد علیؑ ہیں
یعنی علیؑ کو رسول خداؐ کا نفس قرار دیا گیا۔
یہ وہ مقام ہے جہاں:
عصمت میں
کمال میں
قربِ الٰہی میں
علیؑ کو نبیؐ کے ساتھ ذکر کیا گیا۔۔۔۔۔ اور یہ فضیلت کسی اور کو نہیں ملی۔

یہ فضیلت کیوں منفرد ہے؟
کیونکہ:
نبیؐ نے کسی اور کو اپنے ساتھ مباہلہ میں شامل نہیں کیا
علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ کو حقانیتِ اسلام کا معیار بنایا
اور خدا نے ان پاک ہستیوں کو دین کی سچائی کا ثبوت قرار دیا
یہی وجہ ہے کہ امام رضاؑ فرماتے ہیں:
اس فضیلت میں امت کا کوئی فرد علیؑ کا شریک نہیں
علیؑ قسیمُ الجنۃ و النار

معزز حاضرین! مأمون کا ایک اور سوال بہت اہم ہے۔ اس نے پوچھا:
علیؑ کو جنت اور جہنم کا تقسیم کرنے والا کیوں کہا جاتا ہے؟
امام رضاؑ نے رسول خداؐ کا فرمان سنایا:
علیؑ کی محبت ایمان ہے، اور علیؑ سے دشمنی کفر ہے
اب ذرا غور کیجیے! جب:
ایمان علیؑ کی محبت ہو
اور کفر علیؑ سے دشمنی ہو
تو پھر قیامت کے دن:
جنت کا راستہ علیؑ کی محبت سے کھلے گا
اور جہنم کا راستہ علیؑ کی دشمنی سے
اسی لیے علیؑ قسیمُ الجنۃ و النار ہیں۔

امیرالمؤمنینؑ۔۔۔۔ نجات کی کشتی
رسول خداؐ کا ارشاد ہے:
جو نجات چاہتا ہے، وہ علیؑ کی ولایت کو قبول کرے
امام رضاؑ اس حدیث کو نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
علیؑ نجات کی کشتی ہیں
ان کی ولایت اللہ کی مضبوط رسی ہے
اور ان کی اولاد۔۔۔۔ ائمۂ ہدیٰ۔۔۔۔۔ جنت کی طرف رہنماء ہیں
اے مؤمنو! دنیا کے طوفانوں میں:
دولت نہیں بچاتی
طاقت نہیں بچاتی
نسب نہیں بچاتا
نجات صرف ولایتِ علیؑ میں ہے۔

حزبُ اللہ اور حزبُ الشیطان
رسول خداؐ فرماتے ہیں:
علیؑ کے ماننے والے حزبُ اللہ ہیں
اور علیؑ کے دشمن حزبُ الشیطان
یہ صرف تاریخ نہیں،
یہ آج بھی حق و باطل کا معیار ہے۔
علیؑ۔۔۔۔ اللہ کی حجت
امام رضاؑ رسول خداؐ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
یا علی! تو اللہ کی حجت ہے، تو صراطِ مستقیم ہے، تو اللہ تک پہنچنے کا دروازہ ہے
علیؑ:
امام المسلمین ہیں
امیرالمؤمنین ہیں
فاروقِ اعظم ہیں
صدیقِ اکبر ہیں

اور سب سے بڑھ کر:
رسول خداؐ کے بعد امت پر اللہ کے جانشین ہیں
مظلوم علیؑ
لیکن اے مؤمنو! رسول خداؐ نے یہ بھی فرمایا:
اے علیؑ! میرے بعد تم مظلوم ہو گے، تمہیں تنہا چھوڑ دیا جائے گا
اور تاریخ گواہ ہے:
دروازے جلائے گئے
حق چھینا گیا
علیؑ کو گھر نشین کیا گیا
لیکن علیؑ نے دین بچا لیا۔

آج ہمارا فریضہ
آج امام رضاؑ ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں:
علیؑ کو پہچانو
علیؑ کی ولایت پر ثابت قدم رہو
اور علیؑ کے دشمنوں سے فکری و عملی براءت رکھو!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیہ السلام اللہ کی حجت فرماتے ہیں رسول خدا تو اللہ اور علی

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف