ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی قبور پر حاضری اور فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی ممبران ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سید انعام حیدر زیدی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان سید محمد ثقلین نقوی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ عشرہ شہدائے قدس کی مناسبت سے ڈیرہ غازیخان میں شہدائے وڈانی امام بارگاہ (مدفون امام بارگاہ جوہر علی) کی قبور پر حاضری دی، وفد میں صوبائی ممبران ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سید انعام حیدر زیدی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان سید محمد ثقلین نقوی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنمائوں نے شہدائے وڈانی امام بارگاہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہدائے اسلام، شہدائے پاکستان، شہدائے مقاومت، شہدائے قدس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔