data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260102-05-5

 

ٹھٹھہ (نمائندو جسارت)ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے باعث ایک قیدی جاں بحق ہو گیا ہے مکلی پولیس نے جاں بحق قیدی کی لاش سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کرکے ضروری کاروائی کے نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سجاول کے رہائشی قیدی علی بخش ملاح کو ڈکیتی کے الزام میں پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں ‘‘ہاف فرائی’’ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ ڈکیتی اور مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ہاف فرائی ہونے کے بعد قیدی علی بخش ملاح کو ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ مبینہ طور پر جیل پولیس کے تشدد کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے واقعے کے بعد ورثا کو بروقت اطلاع بھی نہیں دی گئی۔ اس سلسلے میں جب میڈیا کی ٹیم تفصیل لینے کے لیے جیل پہنچی تو تین گھنٹے تک میڈیا کو جیل کے باہر رکھا گیا اور خانہ پوری کی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد جیل انتظامیہ نے مکلی پولیس کو طلب کرکے لاش ان کے حوالے کر دی۔مکلی پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دی۔دیر سے اطلاع ملنے پر قیدی کے ورثاگاؤں سے سجاول روانہ ہو گئے۔ ورثا نے جیل انتظامیہ پر اپنے نوجوان قیدی پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ کو کھلے ہوئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں مگر قیدیوں پر تشدد روز کا معمول بن چکا ہے، جبکہ جیل انتظامیہ مبینہ طور پر پیسے بٹورنے کے لیے قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ جاں بحق قیدی علی بخش ولد حسین ملاح کا تعلق سجاول کے قریب گاؤں حسین ملاح سے تھا، اور اس کے چھ بچے ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا