data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260102-05-10

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ہمارا اعلان پر امن پاکستان” کے ہیڈ آفس میں مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی 39 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی و مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی 39 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں میں علما مشائخ کے مرکزی صدر پیر عبد السعید سیفی سائیں، خلیفہ نظر علی سیفی، راو سعید قادری، طالب علی راجپوت، اعجاز حسین میمن، مظہر چانڈیو، ستار زرداری، شاہ نواز چانڈیو، بلال خاصخیلی، محمد اویس اور بشارت علی گوپانگ سمیت تنظیم کے دیگر ذمہ داران اور شہر کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبدالسعید سیفی سائیں اور دیگر مقررین نے کہا کہ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی انسانیت اور ملکِ پاکستان کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کر تے ہیں ہم اپنے قائد سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں تقریب میں خلیفہ تسلیم راجپوت کا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا! کے نعرے گو نجتے رہے تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کے حق میںبھی نعرے بازی کی گئی۔پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “خلیفہ تسلیم راجپوت زندہ باد” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تسلیم راجپوت

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بحرین میں اہل تشیع سے امتیازی سلوک
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل