محرابپور،حادثے اور سال نو کی خوشی میں فائرنگ،2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے اور سال نو کی خوشی میں فائرنگ میں دونوجوان زخمی ہوگئے، موبائل مارکیٹ میں جھگڑا، دکاندار کا احتجاج دکانیں بند، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار سید کامران شاہ زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا ہے، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں نوسال کے آغاز میں ہونے والی ہوائی فائرنگ میں پراسرار گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا، مورو موبائل مارکیٹ میں جھگڑے کے بعد دکانداروں نے مارکیٹ بند کرکے احتجاج کیا، دکاندار کاشف قریشی کے مطابق عدنان سرھیو اور عقیل سرھیو نے پانچ سو روپے کے مسئلہ پر جھگڑا کیا، عدنان اور عقیل کا موقف تھا کہ کاشف قریشی کے بھائی موٹو قریشی سے تین ہزار لینے ہیں جو مانگنے پر ہم سے جھگڑا کیا، پولیس کے مطابق فریقین کی رپورٹ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔