18ویں ترمیم اور این ایف سی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ‘نثارکھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حصے کو رول بیک نہیں ہونے دے گی۔ نثار کھوڑو نے وفاق کو پیشکش کی کہ اگر ایف بی آر ناکام ہو رہا ہے تو سندھ کو خدمات اور اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار دیا جائے، ہم وفاق کو ایف بی آر سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر کے دیں گے۔ ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کے حصے میں کٹوتی کر کے نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے نہیں بن رہے اور سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :