ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران 5جنوری کو منائے جانیوالے یومِ حق خودارادیت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات و سرگرمیوں کے جملہ انتظامی و تنظیمی پہلوئوں پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک اعلی سطح وفد نے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نواز جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما اور ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان سے باغ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران 5جنوری کو منائے جانیوالے یومِ حق خودارادیت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات و سرگرمیوں کے جملہ انتظامی و تنظیمی پہلوئوں پر گفتگو کی گئی۔سردار میر اکبر خان نے یومِ حق خودارادیت کی تقریب میں مکمل تعاون اور قائدانہ کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے جس کے حصول کے لئے ہر سطح پر بھرپور اور موثر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے اس ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کر چکی ہے، اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ جنوبی ایشیائی خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال معمول پر آنے کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے بھارتی فلمی شخصیات اور دیگر سلیبریٹیز کو بلا کر مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی حالات معمول کے مطابق ہیں تو مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ بھارتی افواج کی تعیناتی کس حقیقت کی عکاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ لاکھوں کی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بدستور غیر معمولی، جابرانہ اور تشویشناک ہیں۔  وفد میں میئر باغ میجر(ر)سردار عبدالقیوم بیگ، عبداللطیف لون، حریت رہنما راجہ خادم حسین شاہین، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، زاہد صفی، عبدالمجید میر اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حق خودارادیت کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع