شہر قائد: نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر پانی کی لائن کی مرمت مکمل، علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد میں نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واٹر کارپوریشن کی 48 انچ قطر کی ڈایا لائن متاثر ہونے کے بعد مرمتی کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد جمشید ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ لیکیج کی اطلاع ملتے ہی فیلڈ ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈی واٹرنگ اور مرمتی کام شروع کیا، جسے مسلسل محنت اور بروقت کارروائی کے باعث مقررہ وقت میں مکمل کر کے لائن دوبارہ فعال کر دی گئی۔
مرمتی کام کے دوران شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر واٹر کارپوریشن نے معذرت کی۔ ترجمان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن پانی کی لائنوں کی مسلسل نگرانی اور بروقت مرمت کے عمل کو جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن پانی کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم